حکومت نے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کوبند کئے جانے کے فیصلے سے
لوگوں کو ہو رہی پریشانی کے پیش نظر اب بینکوں میں پرانے نوٹ تبدیل کرانے
کی حد بڑھا کر 4500 روپے اور بینکوں سے ایک ہفتہ میں پیسہ نکالنے کی حد
بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دی ہے اور اے ٹی ایم سے
روزانہ 2500 روپے نکالنے
کی چھوٹ دی ہے۔
وزارت خزانہ نے آج دیر رات جاری بیان میں کہا کہ بینکوں کو اس ضمن میں ہدایات دے دی گئی ہیں۔پہلے بینکوں کو چار ہزار روپے قیمت کے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ
تبدیل کرنے کے احکامات دیے گئے تھے جسے بڑھاکر اب 4500 روپے کر دیا گیا ہے۔